8 نومبر 2010 - 20:30

انڈونیشیا میں ماؤنٹ میراپی آتش فشاں سے نکلنے والے لاوا سے جھلس کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد150 سے تجاوز کرگئی ہے۔

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ماؤنٹ میراپی آتش فشاں سے راکھ اور لاوا نکلنے کا عمل تاحال جاری ہے۔قریبی آبادی کو اگرچہ محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے مگر پھر بھی لاوا سے جھلس کر ہلاک ہونے والوں کی تعدادسے زائد150 تک جا پہنچی ہے۔ماؤنٹ میراپی کے نزدیکی علاقے میں ہائی الرٹ برقرار ہے اور پہاڑ کے اوپر آتش فشانی راکھ کے بادل موجود ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جمعہ سے کوئی بڑا دھماکا پہاڑ کے دھانے سے نہیں سنائی دیا ہے تاہم ابھی بھی خطرات موجود ہیں۔ادھر امدادی کیمپوں میں موجود لوگ بھی نامناسب صورتحال کے باعث پریشان ہیں اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

...........

/110